0

عوامی نیشنل پارٹی میں اختلافات، زاہد خان نے استعفیٰ دے دیا

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی ترجمان زاہد خان نے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

اے این پی کے انٹرا پارٹی انتخابات آج ہو رہے ہیں جبکہ مرکزی ترجمان زاہد خان نے کسی بھی عہدے کے لیے درخواست جمع نہ کرانے کی تصدیق کر دی۔

اے این پی میں اختلافات کی خبریں سامنے آ گئیں۔ مرکزی رہنما زاہد خان نے اختلافات کے باعث پارٹی ترجمان کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق زاہد خان نے عہدہ چھوڑنے کے ساتھ ساتھ انٹرا پارٹی انتخابات میں بھی حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

زاہد خان نے تصدیق کی کہ اتوار کو ہونے والے عوامی نیشنل پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے میں نے کسی عہدے کے لیے درخواست جمع نہیں کرائی۔

ذرائع نے بتایا کہ زاہد خان کے کچھ عرصے سے پارٹی قیادت کے ساتھ سیاسی اختلافات تھے اور اسی وجہ سے انہوں نے ترجمان کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply