0

دوست ممالک سے تقریباً 12 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرایا جائے گا

وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال میں پاکستان کو 23 ارب ڈالر کی ضرورت ہوگی۔ دوست ممالک سے قرض رول اوور کرایا جائے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال ایکسٹرنل فنانسنگ کا ابتدائی تخمینہ 23 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

دوست ممالک سے تقریباً 12 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرایا جائے گا، ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے 5 ارب ڈالرقرض موخر کرایا جائے گا۔

متحدہ عرب امارات سے 3 ارب ڈالر کا قرض جبکہ چین سے 4 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرایا جائے گا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق چین سے مزید نئی فنانسنگ کا تخمینہ بھی آئندہ مالی سال بجٹ میں شامل کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف سے قرض پروگرام معاہدے سے آئندہ مالی سال ایک ارب ڈالر سے زائد ملیں گے،عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے نئی فنانسنگ بھی بجٹ تخمینہ میں شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply