انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جو رواں سال بنگلہ دیش میں منعقد ہوگا۔
آئی سی سی نے رواں سال بنگلہ دیش میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جو 3 اکتوبر سے 20 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔
ویمنز ورلڈ کپ شیڈول کا اعلان بنگلہ دیشی خاتون وزیراعظم حسینہ واجد نے کیا۔ میگا ایونٹ میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش سمیت 8 ٹاپ ٹیموں کے ساتھ دو کوالیفائر ٹیمیں شرکت کریں گے۔
افتتاحی میچ 3 اکتوبر کو انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا جب کہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 6 اکتوبر کو سلہٹ میں شیڈول ہے۔
سیمی فائنلز کے مقابلے 17 اور 18 اکتوبر کو ہوں گے جب کہ میگا ایونٹ کا فیصلہ کن معرکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل میچ 20 اکتوبر کو ڈھاکا میں ہوگا۔