بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی فلمساز جمائمہ گولڈ اسمتھ نے لیبر پارٹی کے امیدوار صادق خان کو مسلسل تیسری بار لندن کا میئر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
جمائمہ گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر صادق خان کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’جی ہاں، ہم خان ہیں‘۔ اُنہوں نے صادق خان سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ متعصب لوگوں کو دانت پیستے دیکھ کر لطف اندوز ہوں۔
واضح رہے کہ برطانیہ کی لیبر پارٹی کے امیدوار صادق خان پہلی مرتبہ 2016ء میں لندن کے میئر منتخب ہوئے تھے، 2016ء میں صادق خان نے کنزرویٹو امیدوار اور جمائما گولڈ اسمتھ کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ کو شکست دی تھی۔
میئر بننے سے پہلے صادق خان نے 2005ء سے 2016ء تک رکن پارلیمنٹ کے طور پر خدمات انجام دیں۔