
کوئٹہ میں جاری 34 نیشنل گیمز بلوچستان میں پہلے گولڈ میڈل کی منزل
بلوچستان نے کراٹے کے مقابلوں میں پہلا گولڈ میڈل حاصل کیا، مینز بیلو 75 کلوگرام کیٹیگری میں بلوچستان کے تاج ریحان نے گولڈ میڈل جیتا۔
مینز اوور 84 میں واپڈا کے وحید احمد، انڈر 84 میں محمد اویس نے گولڈ جیتا، انفرادی کاتا میں آرمی کے سیف اللہ نے جبکہ ٹیم کاتا میں آرمی نے ہی طلائی میڈل جیتا۔
اس کے علاوہ خواتین کی انڈر 68 کیٹیگری میں آرمی کی آرزو نے کا تمغہ جیتا جبکہ انفرادی کاٹا میں واپڈا کی شاہدہ کا گولڈ میڈل ہوا، ٹیم کاتا آرمی نے جیت لیا۔
خواتین کی اور 61 کلوگرام کراٹے آرمی کی ثنا کوثر نے گولڈ میڈل جیتا۔
کراٹے میں اب تک آرمی نے 5، واپڈا نے 3 اور بلوچستان نے ایک گولڈل اپنے نام کیا ہے۔