باکو / اسلام آباد : آذربائیجان کی قومی ایئرلائنز ازل نے آج سے پاکستان کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آذربائیجان ایئر لائنز کی افتتاحی پرواز آج رات 11بج کر40منٹ پرلاہور ایئرپورٹ پہنچے گی۔
افتتاحی پرواز میں 15مسافر باکو سےلاہور، 80مسافر لاہورسے باکو جائیں گے، پہلے مرحلے میں لاہور اور باکو کےدرمیان ہفتہ وار2 پروازیں آپریٹ ہوں گی۔
لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نگراں وزیر ہوابازی اور آذربائیجان کے سفیر افتتاحی پرواز کو خوش آمدید کہیں گے، ایئرپورٹ پر آذربائیجان کی افتتاحی پرواز کو واٹر سلوٹ پیش کیا جائے گا۔
ایئرلائن نے صارفین کیلیے موبائل ایپلیکیشن اور ویب سائٹ کے ذریعے صارفین کیلیے ٹکٹ بکنگ کی سہولت بھی متعارف کرائی ہے۔