اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس ریٹرن فارم اپ لوڈ کردیے اور ساتھ ہی گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان بھی کردیا۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق تنخواہ دار اور کاروباری افراد 30ستمبر تک انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کراسکتے ہیں۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس ریٹرنز آئرس سسٹم اور ٹیکس آسان ایپ کے ذریعے فائل کیے جاسکتے ہیں۔
— FBR (@FBRSpokesperson) September 18, 2023
اس حوالے سے ایف بی آر کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔
انہوں نے اس ویڈیو پیغام میں شہریوں اور ایسوسی ایشنز آف پرسنز کو یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ 30ستمبر2023 تک اپنے ٹیکس گوشوارے لازمی جمع کرائیں۔