0

شاہین اور انشا آفریدی کی شادی کی ویڈیو، تصاویر وائرل

کراچی: قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی دلہن لینے بارات لے کر مقامی ہال پہنچ گئے ہیں تقریب میں سابق کرکٹر سعید انور، مصباح الحق، سہیل خان، تنویر احمد، کپتان بابر اعظم ودیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد موجود ہیں۔

اس پرمسرت موقع پر کپتان بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

کچھ دیر بعد شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی رخصت ہوکر شاہین آفریدی کے گھر چلی جائیں گی۔

واضح رہے کہ شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کا رواں برس فروری کے آغاز میں کراچی میں نکاح ہوا تھا جس میں معروف کرکٹرز سمیت قریبی رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔

ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی اور انشا کا ولیمہ 21 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply