0

امریکی کیپٹل پولیس کے ہیڈکوارٹر کو خالی کرا لیا گیا

واشنگٹن: امریکی کیپٹل پولیس کے ہیڈکوارٹر کو مشکوک پیکٹ کی اطلاع پرخالی کرا لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق مشکوک پیکٹ کی اطلاع ملنے پر احتیاط کے پیشِ نظر کیپٹل پولیس ہیڈکوارٹر کو خالی کرایا گیا ہے۔

اس حوالے سے کیپٹل پولیس نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پیغام جاری کر کے شہریوں کو آگاہ کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کیپٹل پولیس ہیڈکوارٹر کے قریب مشکوک گاڑی کی تلاشی بھی جاری ہے تاہم مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

کیپٹل پولیس ہیڈکوارٹر کے اطراف کی سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہے اور سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ اردگرد عمارتوں اور سڑکوں پر سیکورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں اور شہریوں سے تعاون کی درخواست کی گئی ہے۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply