0

ورلڈ کپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز ہوگا؟

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا آفیشل ترانہ کل ریلیز ہوگا جس کا نام ’دل جشن بولے‘ رکھا گیا ہے۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر کو دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا جبکہ میگا ایونٹ کا آفیشل ترانہ ’دل جشن بولے‘ کل ریلیز کیا جائے گا۔

میگا ایونٹ کے آفیشل ترانے میں اداکار رنویر سنگھ جلوہ گر ہوں گے جبکہ ترانہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجکر 30 منٹ پر ریلیز ہوگا۔

سوشل میڈیا پر لگائی گئی پوسٹ میں ترانے کا نام اور رنویر سنگھ کو دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا جبکہ نسیم شاہ کی کندھے کی انجری کی وجہ سے اسکواڈ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply