0

وزیرخارجہ بنتے ہی ڈیوڈ کیمرون اسرائیل جانے کو تیار

اسرائیلی ہم منصب کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے ڈیوڈ کیمرون اگلے ہفتے اسرائیل کا دورہ کریں گے۔

اسرائیل کے وزیر خارجہ ایلی کوہن نے کہا کہ وہ برطانوی وزیر خارجہ کے طور پر کیمرون کی حالیہ تقرری پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

کوہن نے یہ بھی کہا کہ دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کیمرون آنے والے دنوں میں اسرائیل کا دورہ کریں گے تاکہ غزہ میں قیدیوں کی رہائی اور حماس کے لیے فنڈنگ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوششوں پر بات چیت جاری رکھی جا سکے۔

غزہ میں اسرائیل کی جنگ کے دوران برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی برطانوی سیاست میں غیر متوقع واپسی اور برطانیہ میں فلسطینیوں کے حامی مظاہروں نے مشرق وسطیٰ کے حوالے سے برطانیہ کی پالیسیوں کے مضمرات پر سوالات کو جنم دیا ہے۔

ایکس پر اسرائیلی پرچم کے ساتھ انہوں نے لکھا تھا کہ میں اس مشکل ترین وقت میں اسرائیل کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہوں اور وزیر اعظم اور برطانیہ کی حکومت کی ان کی واضح اور ثابت قدمی کے ساتھ مکمل حمایت کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر جوبائیڈن، جرمن چانسلر سمیت کئی اتحادی اسرائیل کا دورہ کر چکے ہیں۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply