0

غزہ کے اسپتال مردہ خانے بن گئے، آئی سی یو کے مریض دم توڑ گئے

اسرائیل نے غزہ کے شفاخانوں کو مردہ خانے بنا دیا۔ چوبیس گھنٹے میں مزید بائیس مریض دم توڑ گئے۔

الشفا اسپتال تیسرے روز بھی اسرائیلی فوج کے قبضےمیں ہے۔ تفتیش کےنام پر مریضوں اور ڈاکٹروں کومارا پیٹاجارہا ہے۔

پناہ گزینوں اور مریضوں کو باہر نکلنےکی اجازت بھی نہیں۔ ڈائریکٹر الشفا اسپتال کا کہنا ہے کہ آئی سی یو میں موجود تمام مریض دم توڑ گئے ہیں۔

قابض فوج نے الشفا اسپتال کے مختلف حصوں کو مکمل تباہ کردیا ہے، اسرائیلی فوجی شہید فلسطینیوں کی لاشیں بھی اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے ہیں جبکہ افواج کی جانب سے اسپتال کے احاطے میں گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

غزہ کےانڈونیشین اسپتال میں بھی کام بند ہو چکا ہے۔ ایندھن دوائیاں اور آکسیجن نہ ملنے سے سیکڑوں زندگیاں داؤ پر لگی ہیں۔

مغربی کنارے میں ابن سینا اسپتال کو فوج نےگھیر لیا۔ ایمبولینسیں اور مریض تلاشی کے نام پر روکے رکھےجب کہ اطراف میں بمباری سے تین فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اسپتال میں بےگھرفلسطینیوں نےبھی پناہ لے رکھی ہے۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply