0

وحشی بندروں کا 10 سالہ بچے پر حملہ، آنتیں پھاڑ دیں

بھارت میں ایک مندر کے قریب بندروں نے حملہ کرکے ایک 10 سالہ لڑکے کی آنتیں پھاڑ دیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی ریاست گجرات کے گاؤں سالکی میں پیش آیا جہاں 10 سالہ بچہ اپنے دوستوں کے ساتھ ایک مندر کے قریب کھیل رہا تھا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق وحشی بندروں کے جھنڈ نے اچانک بچے پر حملہ کیا اور اس کے جسم کو بری طرح زخمی کرتے ہوئے اس کی آنتیں پھاڑ دیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ رونما ہوتے ہی بچے کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی زندگی بچانے کی کوشش کی لیکن بچہ شدید زخمی ہونے کے بعد جانبر نہ ہوسکا۔

گاؤں کی مقامی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی گاؤں والوں پر بندروں کے حملے رپورٹ ہوچکے ہیں اور یہ 7 دنوں میں تیسرا  واقعہ ہے۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply