0

بینکوں نے آن لائن رقوم بھیجنے کی حد میں اضافہ کردیا

ابوظہبی : یو اے ای کے مرکزی بینک نے ترسیلات زر کی حد میں اضافہ کردیا، بینک صارفین اب 50ہزار درہم کی فوری ترسیل کرسکیں گے۔

الامارات الیوم کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سینٹرل بینک کی جانب سے ترسیلات زر کی انتہائی حد 25 ہزار سے بڑھا کر پچاس ہزار کردی جس پر مقامی بینکوں نے عمل درآمد شروع کردیا ہے جبکہ بعض بینک اس پر مرحلہ وار عمل کررہے ہیں۔

اماراتی بینک کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اکاؤنٹ ہولڈر ایک دن میں ایک سے زیادہ بار فوری ترسیل زر کرسکیں گے بشرطیکہ مجموعی رقم پچاس ہزار درہم سے زیادہ نہ ہو۔

امارات کے بیشتر بینکوں نے ترسیل زر کی انتہائی حد پچاس ہزار درہم کیے جانے پر فیس میں کوئی اضافہ نہیں کیا۔ نصف سے ایک درہم فیس پہلے بھی تھی اور اب بھی ہے جبکہ کئی بینکوں نے فیس ڈیڑھ درہم کردی ہے۔

بعض بینکوں نے آن لائن ترسیل زر کی حوصلہ افزائی کے لیے اضافی فیس صارفین سے وصول نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اماراتی بینکوں کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ ایام کے دوران آن لائن ترسیل زر میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply