0

آئی ایم ایف سے کن باتوں پر اتفاق ہوا؟ اعلامیہ جاری

اسلام آباد : پاکستان اور آئی ایم یف کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوگئے، اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے تمام معاشی اہداف حاصل کرلیے ہیں، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کو70کروڑ ڈالر قرضے کی قسط جاری کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان نے بجلی کی قیمتوں میں بروقت اضافہ کیا، پاکستان میں آئندہ چند ماہ میں مہنگائی کم ہونے کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات کے آخری مرحلہ میں تقریباً تمام نکات پر اتفاق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق نگران حکومت بجلی کا بنیادی ٹیرف نہیں بڑھائے گی، مارچ تک بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply