0

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر مریم نواز کی ٹوئٹ

اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ 'عوام کے لیے، الحمدللہ۔  شکریہ ڈار صاحب۔'— فوٹو: فائل
اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ ‘عوام کے لیے، الحمدللہ۔ شکریہ ڈار صاحب۔’— فوٹو: فائل

حکومت کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر ن لیگ کے سینیئر نائب صدر مریم نواز کا ردعمل سامنے آیا۔

اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ ‘عوام کے لیے، الحمدللہ۔ شکریہ ڈار صاحب۔’

خیال رہے کہ اپوزیشن حکومت نے 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا۔

وزیر اعظم کے مطابق ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 270 روپے فی لیٹر

انہوں نے کہا کہ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 30 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 258 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کی نئی قیمت 164 روپے 7 پیسے فی لیٹر ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت 12 روپے کمی کے بعد 152 روپے 68 فی منٹ لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply