0

مشہور کاسمیٹکس کمپنی ’دی باڈی شاپ‘ کو فروخت کردیا گیا

کاسمیٹکس بنانے والی برازیلی کمپنی نٹورا اینڈ کمپنی نے اپنی ذیلی ادارے ’دی باڈی شاپ‘ کو فروخت کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی نٹورا اینڈ کمپنی نے 207 ملین یو کے پاؤنڈ (254 ملین ڈالر) کی ویلیو کے ساتھ نجی سرمایہ کار ’اوریلیس گروپ‘ کو دی باڈی شاپ فروخت کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

نٹورا نے گزشتہ ماہ اپریل میں اپنے لگژری برانڈ ایسوپ کو ’ایل اوریل‘ کو 2.53 بلین ڈالر کی ویلیو پر فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ترجمان نٹورا کا کہنا ہے کہ معاہدے میں 90 ملین پاؤنڈ کا ممکنہ منافع بھی شامل ہے، انہوں نے مزید کہا کہ فروخت کی قیمت اور منافع دونوں ٹرانزیکشن بند ہونے کے پانچ سال کے اندر ادا کردی جائیں گی جو سال کے آخر تک متوقع ہے۔

فرم کے چیف ایگزیکٹیو فیبیو باربوسا نے ایک بیان میں کہا کہ دی باڈی شاپ کی فروخت نٹورا اینڈ کمپنی کے نئے ترقیاتی عمل کا ایک اہم اقدام ہے۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply