0

ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

کراچی : انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر معمولی اضافہ ہوا ہے جس کے بعد روپیہ مزید نیچے آگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر کے بھاؤ میں 32 پیسے کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر 287.87کا ہوگیا جبکہ گزشتہ روز ڈالر کی 287.55 روپے پر بند ہوا تھا۔

اس حوالے سے فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بینکوں نے درآمد کنندگان کو ڈالر288.30روپے میں فروخت کیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر289روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply