0

’سعودی عرب، یو اے ای اور قطر کی سرمایہ کاری حتمی مراحل میں ہے‘

اسلام آباد: نگراں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) ڈاکٹر جہانزیب کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کی سرمایہ کاری حتمی مراحل میں ہے۔

معاون خصوصی ڈاکٹر جہانزیب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث سرمایہ کاری شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ ہے، ایس آئی ایف سی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔

ڈاکٹر جہانزیب نے بتایا کہ ایس آئی ایف سی کے تحت 70 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے پلینز ہیں، سرمایہ کاری کے تحفظ کیلیے ایس آئی ایف سی میں انویسٹمنٹ ٹرائبیونل بھی بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو واضح کیا ایس آئی ایف سی کسی غیر ملکی سرمایہ کار کمپنی کو ترجیحی مراعات نہیں دے گی، آئی ایم ایف کے سرمایہ کاری میں شفافیت اور احتساب کے نقطہ نظر کو سپورٹ کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ریکوڈک میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کو کلین رکھنا چاہتے ہیں، ریکوڈک میں شیئرز کی درست ویلیو کیلیے عالمی مشیران سے مشاورت کر رہے ہیں۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply