0

ممکنہ گرفتاری ، بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

ممکنہ گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

بشریٰ بی بی پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچیں جہاں انہوں نے زیرالتوا مقدمات کی تفصیلات فراہمی اورضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دائر کی۔ بشری بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بائیو میٹرک تصدیق کروائی جس کے بعد عدالت سے روانہ ہو گئیں۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے بشریٰ بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

بعد ازاں عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئئے چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 مقدمات کی سماعت 28 نومبر تک ملتوی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply