0

ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑی بہن انتقال کرگئیں

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑی ہمشیرہ میریان ٹرمپ بیری 86 برس کی عمر میں فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق میریان ٹرمپ وفاقی جج اور سرکاری وکیل رہ چکی ہیں، انہیں 1983 میں اس وقت کے امریکی صدر رونالڈ ریگن نے نیو جرسی میں فیڈرل ڈسٹرکٹ جج مقرر کیا تھا۔

میریان بیری اپنی پوری زندگی میں سابق صدر کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک تھیں، اور ان چند لوگوں میں سے تھیں جن سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشورہ لیا کرتے تھے۔

امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ہمشیرہ میریان بیری اپنے بھائی اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک تھیں جن سے وہ اکثر مشورے لیا کرتے تھے۔

دونوں بہن بھائی کے تعلقات میں دراڑ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر کے عہدے پر فائز رہنے کے دوران آئی جب انہوں نے اپنے بھائی کی پالیسیز کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply