0

ملک بھر میں آج موسم سرد رہے گا، محکمہ موسمیات

اسلام آباد: ملک بھر میں آج موسم سرد جبکہ میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند رہے گی۔

محکمہ موسمیات نے آج کے موسم کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے کچھ میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند کا امکان ہے۔

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

یاد رہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور شمالی علاقوں میں سرد رہا۔ اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت اسکردو منفی 03، کالام منفی 02، قلات اور گوپس میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply