0

سندھ میں گیس کی تلاش : بڑی کامیابی مل گئی

کراچی : پیٹرولیم کی مقامی کمپنی کے ڈہرکی میں قائم کنوئیں ’’غازیج ٹو‘‘ سے بھی گیس دریافت ہوگئی، گزشتہ ماہ غازیج ون کنویں سے گیس دریافت کی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق تیل وگیس کے شعبے سے اچھی خبر سامنے آئی ہے، صوبہ سندھ میں ایک اور کنوئیں سے گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

میڈیا ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ (ایم پی سی ایل) نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری ایک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ کمپنی نے صوبہ سندھ کے علاقے ڈہرکی میں گیس کی پیداوار کے لیے ایکسٹینڈڈ ویل ٹیسٹنگ کا آغاز کیا ہے۔

،ماڑی پٹرولیم کے ’غازیج ٹو‘ کنویں سے گیس کی پیداوار شروع ہوگئی، غازیج ٹو سے سوئی ناردرن کو یومیہ آٹھ ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جارہی ہے،حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غازیج 2 سے سوئی ناردرن کو یومیہ 8 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی جاری ہے۔

حکام کے مطابق نئی گیس کی فراہمی سے توانائی کی طلب کو پورا کرنے میں مدد ملے گی، نئی گیس شامل ہونے سے موسم سرما میں گیس کی طلب و رسد کا فرق کم ہوگا۔

واضح رہے کہ یہ پیشرفت 9 اکتوبر کو ماڑی ڈویلپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیز میں غازیج ٹو کنویں کی کامیاب کھدائی اور جانچ پڑتال کے بعد ہوئی، ماڑی پٹرولیم حکام کے مطابق نئی گیس سے زرمبادلہ کے ذخائر کی بھی بچت ہوگی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سندھ میں غازیج ون کنویں سے ون 11 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دریافت کی گئی تھی، ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے تیل و گیس کی تلاش کیلئے1016میٹر گہرا کنواں کھودا گیا تھا۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply