0

بچوں اور خواتین کے تحفظ کے لیے نادرا کا اقدام، جنسی مجرموں کی قومی رجسٹری سروس کا اجراء

کسی بھی ملازم سے پہلے کسی شخص کا شناختی کارڈ نمبر 7000 پر ایس ایم ایس کریں اور جانیں کہ کوئی فرد جنسی مجرم تو نہیں—تصاویر: فائل
کسی بھی ملازم سے پہلے کسی شخص کا شناختی کارڈ نمبر 7000 پر ایس ایم ایس کریں اور جانیں کہ کوئی فرد جنسی مجرم تو نہیں—تصاویر: فائل

بچوں اور خواتین کے تحفظ کیلئے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا انقلابی اقدام، جنسی مجرموں کی قومی رجسٹری سروس کا اجراء جاری

نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اپنے گھر، مدرسہ، کالج، یونیورسٹی یا کسی ملازم سے بھی پہلے کسی شخص کا شناختی کارڈ نمبر 7000 پر ایس ایم ایس کریں اور جانیں کہ اگر کوئی شخص جنسی مجرم تو ہے۔

نادرا کی خدمات کے مطابق اب کسی فرد کی بھی جانچ پڑتال کرنے سے پہلے چیک کریں کہ وہ کسی جنسی جرم میں ملوث ہے تو۔

چیئرمین نادرا کا کہنا ہے کہ اس سروس کا مقصد عوامی اداروں اور جنسی مجرموں کے بالخصوص بچوں اور خواتین کے لیے متعلقہ افراد کے بارے میں فوری معلومات فراہم کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply