یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی گھی اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔
حکّام کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
حکّام نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل کی قیمت میں 55 روپے تک جبکہ گھی کی قیمت میں 46 روپے تک فی کلو کا اضافہ کیا گیا ہے۔
حکّام کے مطابق کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا۔
حکّام نے بتایا کہ جس قیمت پر خریداری کرتے ہیں اسی حساب سے رد و بدل کیا جاتا ہے۔