0

وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے رابطہ نہیں ہو رہا،بیرسٹر سیف

خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان اور پی ٹی آئی رہنما بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ وزیراعلی ٰخیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے میرا رابطہ نہیں ہو رہا۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کئی گھنٹے سے وزیراعلیٰ اور ان کے اسٹاف سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دوسری جانب علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین گنڈاپور نے ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشویش کی کوئی بات نہیں۔

اس سے پہلے اسلام آباد پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر،  ممبر قومی اسمبلی شیرافضل مروت کو پارلیمنٹ کے باہر سے گرفتار کر لیا۔

شیر افضل مروت کو کوہسار پولیس نے گرفتار کیا،ان کی کی گاڑی بھی پولیس نے تحویل میں لے لی۔

شیر افضل مروت کو تھانہ سیکرٹریٹ کے ایس ایچ او نے گرفتارکیا،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو تھاںہ کوہسار کے ایس ایچ اور شفقت فیض لے کر روانہ ہوئے، شعیب شاہین کو ان کے دفترسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

قبل ازیں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ اسلام آباد پولیس کو پی ٹی آئی کے پارلیمنٹیرین کو گرفتار کرنے کے احکامات موصول ہوئے ہیں۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ختم ہوگیا ہے ،اسلام آباد پولیس کی نفری الرٹ ہے،دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ میرے علم میں نہیں کہ کوئی گرفتاری ہو رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply