0

اداکارہ ثنا کا سابقہ شوہر پر ہراسانی کا الزام

لاہور ( این این آئی) معروف پاکستانی اداکارہ ثنا نے اپنے سابقہ شوہر پر ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اپنے ویڈیو پیغام میں ثنا نے بتایا کہ مجھے کافی عرصے سے ہراساں کیا جا رہا ہے، نامعلوم نمبرز سے فون کالز کی جا رہی ہیں اور میری گاڑی کا بھی پیچھا کیا جارہا ہے جبکہ میرا انسٹاگرام اکانٹ بھی بند کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان سب معاملات کی وجہ سے بہت اذیت سے دوچار ہوں، میں اپنے اور بچوں کی وجہ سے بہت پریشان ہوں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں کسی بھی غیرقانونی سرگرمی کا حصہ بنی نہ ہی اس میں حصہ لینا چاہتی ہوں۔

ثنا فخر نے مزید کہا کہ میرے سابقہ خاوند اور انکے وکیل کی جانب سے یہ سب کیا جا رہا ہے۔ میں اب چپ نہیں بیٹھ سکتی، اب میں پولیس ایف آئی اے سائبر کرائم اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ذریعے قانونی چارہ جوئی کروں گی۔انکا کہنا تھا کہ یہ سب اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ میں شوبز انڈسٹری میں کام نہ کروں۔ یہ سب اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں، لیکن میں پیچھے نہیں ہٹوں گی۔انہوں نے کہا کہ اب چپ نہیں بیٹھ سکتی اب میں پولیس، ایف آئی اے سائبر کرائم اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ذریعے قانونی چارہ جوئی کروں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply