جتوئی سے مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی رانا عبدالمنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
رانا عبدالمنان کو عبوری ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا،لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے رانا عبدالمنان کیخلاف کیس کی سماعت کی،بینچ میں جسٹس صداقت علی اور جسٹس شہرام سرور شامل تھے۔
پولیس کے مطابق رانا عبدالمنان کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر جتوئی پر تشدد کرنے کا مقدمہ درج تھا۔