0

عمران ہاشمی کی پاکستان آمد پر حمائمہ ملک نے اپنا پلان بتا دیا

کراچی (این این آئ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ حمائمہ ملک نے معروف بالی وڈ اسٹار عمران ہاشمی کی پاکستان آمد پر اپنے منصوبے سے پردہ اٹھا دیا۔اگرچہ حمائمہ ملک نے شوبز انڈسٹری کیلیے بہت زیادہ کام نہیں کیا لیکن ان کو فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کی ریلیز کے بعد کافی شہرت ملی۔ انہوں نے عمران ہاشمی کے ساتھ فلم ‘راجا نٹورلال’ (2014) میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔حال ہی میں حمائمہ ملک نے اپنے بھائی و اداکار فیروز خان کے ساتھ بھارتی صحافی کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے کیریئر اور دیگر چیزوں پر گفتگو کی۔

انٹرویو میں بھارتی صحافی نے سوال کیا کہ اگر عمران ہاشمی پاکستان آتے ہیں تو آپ کیا کریں گے؟ ان کو ایئرپورٹ سے برقعہ پہنا کر لائیں گی تاکہ وہ لڑکیوں سے محفوظ رہیں یا پھر تمام خواتین کو گھروں میں رہنے کا کہیں گی؟حمائمہ ملک نے جواب دیا کہ میں تمام لڑکیوں کو بتا دوں گی کہ عمران ہاشمی آ رہے ہیں آپ لوگ ایئرپورٹ چلے جائیں تو وہ خوش ہو جائیں گی۔انٹرویو میں پاکستانی اداکارہ نے کہا کہ میں عمران ہاشمی سے بات کروں گی کہ وہ میرے ساتھ پوڈکاسٹ کریں۔ انہوں نے بتایا کہ عمران اپنے اسٹارڈم کو پسند کرتے ہیں اور اسے دکھانا پسند کرتے ہیں۔

گزشتہ سال پاکستانی اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بالی وڈ کے سْپر اسٹار سلمان خان کی تصویر جاری کی تھی اور انہیں 58ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی تھی۔حمائمہ ملک نے کیپشن میں لکھا تھا کہ مجھے فلموں سے کیسے پیار ہوا، کیسے میں بچپن میں آپ کے پوسٹ کارڈز خرید کر ایک اداکار بننا چاہتی تھی۔سلمان خان کو مخاطب کرتے ہوئے ان مزید کہنا تھا کہ آپ سب سے خوبصورت انسان اور میری ہمیشہ کیلیے پہلی محبت ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply