0

خواتین ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دیتا ہوں، شاہ رخ خان

ممبئی(این این آئی) بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے کہا کہ وہ خواتین ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ایک تازہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ خواتین ڈائریکٹرز زیادہ باریک بین اور وسیع النظر ہوتی ہیں اور ان کی حساسیت کی وجہ سے ان کے ساتھ کام کرنا اچھا لگتا ہے۔

شاہ رخ خان نے سنجے لیلا بھنسالی، منی رتنم، اور کرن جوہر جیسے مرد ہدایت کاروں کا ذکر کیا اور کہا کہ خواتین بھی بہت خوبصورت فلمیں بناتی ہیں۔انہوں نے وضاحت کی کہ انہوں نے کئی بڑے مرد ہدایت کاروں کے ساتھ کام کیا ہے اور ان کے بارے میں کوئی نامناسب بات نہیں کرسکتے۔شاہ رخ خان کی آخری فلم راج کمار ہیرانی کی ‘ڈنکی’ تھی اور ان کی اگلی فلم ‘کنگ’ ہے، جس میں وہ اپنی بیٹی سوہانا خان کے ساتھ نظر آئیں گے۔’کنگ’ کی شوٹنگ جنوری 2025ء میں شروع ہوگی اور یہ فلم 2026ء میں ریلیز ہوگی، جسے سوجوئے گھوش ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply