0

سونا سستا

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونا سستا ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1100 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 60 ہزا ر 400 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 943 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 23 ہزار 251 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالر کم ہو کر 2490 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی ہوئی تھی۔

سو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply