0

لائسنس کے بغیر موٹر سائیکل چلانے پر 2 ہزار جرمانہ، بائیک بھی بند ہوگی

لائسنس کے بغیر بائیک چلانے والوں کی موٹر سائیکل بند کرنے کا اعلان، لائسنس بنوانے کے بعد ہی واپس کی جائے گئی۔

چیف ٹریفک آفیسر لاہور عمارہ اطہر کے مطابق لائسنس کے بغیر موٹر سائیکل چلانے والوں کو جرمانہ کیا جائے گا۔ لائسنس کے بغیر موٹر سائیکل چلانے پر 2 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل لائسنس کی فیس 930 روپے ہے۔ موٹرسائیکل لرنر کے لیے پرمٹ کی 42 روزہ معیاد کو بھی ختم کردیا گیا ہے۔ لاہور میں 10 ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹنگ سینٹرز قائم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال 5 لاکھ سے زائد شہریوں کو لائسنس سروسز فراہم کی گئیں۔

خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے لائسنس بنوانے کے عمل میں بڑی سہولت فراہم کرتے ہوئے سائن ٹیسٹ میں پاسنگ مارکس 60 سے کم کر کے 50 کر دیے ہیں۔ اسی طرح موٹر سائیکل کے لیے لرنر لائسنس کی بجائے براہِ راست ریگولر لائسنس جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply