
سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ 218 کے مقابلے میں آج کے حالات بہتر ہیں،صلاحیت کے حق میں، خواتین ونگ کے مسائل کی بنیاد پر حل کریں گے۔
گزشتہ روز خواتین ونگ پنجاب کے وفد نے ثمینہ خالد گھرکی سربراہی میں آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بہت جلد لاہور میں اپنی ڈیرہ لگائیں گے، 2018 کے مقابلے میں آج حالات بہتر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے شازیہ میری اور خواتین ونگ کی ملاقات کروائی جائے گی۔
اس کےعلاوہ گھر کی خواتین ونگ کی طرف سے قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کی مخصوص سیٹوں پر پارٹی کو ترجیح دینے پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ثمین خالد اور خواتین کے رہنما مطالبات پر ہمدرانہ غور کریں۔