وفاقی وزیر داخلہ نے ائیرپورٹ حکام اور سیکیورٹی اہلکاروں سے ملاقات کی۔وزیرداخلہ محسن نقوی کو ائیرپورٹ سیکیورٹی حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی ،انہوں نے مختلف کاؤنٹرز کا جائزہ لیا۔وزیر داخلہ نے ائیر پورٹ پر ایمی گریشن کاؤنٹرز میں اضافے کے احکامات جاری کئے۔
علاوہ ازیں وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفاقی وزیر ایوی ایشن و دفاع خواجہ آصف کے ہمراہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کا 2 گھنٹے طویل دورہ کیا۔
وفاقی وزراء نے امیگریشن کاؤنٹرز پر مسافروں کے لئے انتظامات کاجائزہ لیا، اے این ایف، اے ایس ایف اور کسٹمز کے سرچ کے عمل کا بھی مشاہدہ کیا، وفاقی وزراء نے ایئرپورٹ پر مسافروں کیلئے موجود سہولتوں کا بھی جائزہ لیا۔
وفاقی وزراء نے ایئرپورٹ پر مسافروں کے لئے سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ لاہور ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کی سہولت کیلئے امیگریشن کاؤنٹرز میں اضافہ ہوگا۔