0

سہواگ نے شبمن گل کو ورلڈکپ اسکواڈ سے نکالے جانے پر کیا کہا؟

سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے نوجوان اوپنر شبمن گل کو بھارتی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ نہ بنانے پر لب کشائی کی ہے۔

بھارتی جارح مزاج اوپنر حالیہ فارم کے باعث عالمی کپ کے لیے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔ آئی پی ایل میں بھی وہ کوئی خاص کارکردگی نہیں دکھا پائے، رائل چیلنجرز بینگلورو کے خلاف آخری میچ میں بھی وہ صرف 7 گیندوں پر 2 رنز ہی بنا پائے تھے۔

سہواگ نے اپنے پرانے دنوں کو یاد کرتے ہوئے سچن ٹنڈولکر، راہول ڈریوڈ، ساروو گنگولی، اور وی وی ایس لکشمن کا حوالہ دیتے ہوئے شبمن گل کی جانب سے کم رن اسکور کرنے کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔

انھوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ وہ خوش قسمت ہے کہ ان کا نام ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ریزرو میں آگیا ہے جبکہ کے ایل راہل اور رتوراج گائیکواڑ جیسے پلیئر بھی اس میں شامل نہیں ہیں۔

اس سے شبمن گل کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔ اگلی بار موقع ملنے پر اسے اپنی جگہ کو ٹیم میں پکا کرنا چاہیے۔ گل کو اچھے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنانے پر توجہ دینی ہوگی۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ جب میں کھلتا تھا تو ہمارے پاس گنگولی، ٹنڈولکر، ڈریوڈ اور لکشمن جیسے پلیئر موجود تھے۔ یہ لوگ ٹیم سے کبھی آؤٹ نہیں ہوئے کیونکہ انھوں نے ہمیشہ رنز اسکور کیے۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply