سیف سٹی نے2 ماہ میں تیسرا عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
اقوام متحدہ کی ورلڈ یونین آن آئی ٹی نے ڈاکٹر یاسر نیاز کوڈبلیو ایس آئی ایس ایوارڈ کیلئے منتخب کیا۔
ڈاکٹر یاسر نیاز پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں بطور چیف ٹیکنیکل آفیسر فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
دنیا بھر سے 1049 امیدواروں نے اپنے پراجیکٹس ایوارڈ کے لئے بھیجے،ڈاکٹر یاسر نیاز خان کے پراجیکٹ کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ ووٹ ملے اور ایوارڈ کیلئے منتخب ہوئے۔