0

مئی کے تیسرے ہفتے سے پنجاب میں آندھی اور بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے رواں سال ملک میں غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی کر دی۔

ماہر موسمیات محمد حنیف کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کا آغاز ہوگا،مئی کے تیسرے ہفتے سے پنجاب میں آندھی اور بارشیں شروع ہونگی۔ انہوں نے سندھ اور پنجاب کے کاشتکاروں کو چاول کی بھرپور کاشت کرنے کا مشورہ دیا۔

دوسری جانب ملک کے بیشتر شہروں میں موسم خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب کل پیر کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

تاہم بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ اس دوران ملک کے میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں، جھکڑ چلنے کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں اگلے گھنٹوں میں 40 سے 45 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply