0

اسرائیلی حملے جاری ،24 گھنٹوں میں مزید 32 فلسطینی شہید ، 41 زخمی

اسرائیلی فورسز کے غزہ ، خان یونس اور رفح پر حملے جاری ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 32 فلسطینی شہید اور 41 زخمی کردیے گئے،خان یونس میں مسجد کو بمباری کا نشانہ بنایا گیا۔

الزیتون پر حملے میں 2 بچوں سمیت 3 فلسطینی شہید ہوگئے،غزہ میں شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 34 ہزار 683 ہو گئی،حملوں میں 78 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

مغربی کنارے پر بھی اسرائیلی حملے تیز ہو گئے،طولکرم میں محاصرے اور حملے کے دوران 5 فلسطینی شہید کر دیے گئے،مغربے کنارے میں شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 500 کے قریب پہنچ گئی ہے۔

غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر قاہرہ میں مذاکرات جاری ہیں،حماس نے مکمل جنگ بندی معاہدے کے لیے لازمی قرار دے دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply