0

برائلر گوشت کی قیمت میں17 روپے کلو کمی

ملک میں رواں ہفتے کےد وران برائلر گوشت کی قیمتوں میں کمی جبکہ انڈوں کی قیمت میں اضافے کا رحجان رہا۔  

لاہور، شہر میں پرچون سطح پر فی کلوبرائلر گوشت کی قیمت میں مزید 17روپے کی کمی ہو گئی۔ برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 17روپے کی کمی سےنئی قیمت563روپے ہو گئی ہے اور زندہ مرغی کا تھوک ریٹ 374 اور پرچون ریٹ 388 روپے فی کلو کر دیا گیا۔

جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 2 روپے کے اضافے سے 252 روپے فی درجن ہو گئی۔ انڈوں کی پیٹی سرکاری قیمت پر 7440 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل لاہور اور پشاور کی مارکیٹوں میں برائلر گوشت مہنگا ہوا تھا، لاہور میں مرغی کی فی کلو قیمت 580 روپے ہو گئی تھی جبکہ زندہ چکن کا تھوک ریٹ 385 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 400 روپے فی کلو مقرر کیا گیاتھا۔

اسی طرح پشاور میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہونے کے بعد سرکاری فی کلو قیمت 405 سے بڑھ کر 415 روپے ہو گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply