پاکستانی اداکارہ درفشاں سلیم کو خاتون مداح کی جانب سے پہلے سیلفی لینے اور پھر بوسہ دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے مطابق یہ واقعہ 3 مئی کو لاہور میں سُپر ہٹ ڈرامہ ‘عشق مرشد’ کی آخری قسط کے پریمیئر کے دوران پیش آیا۔ تقریب میں دیگر ڈرامے کی دیگر کاسٹ سمیت درفشاں سلیم اور بلال عباس نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر مداح درفشاں سلیم اور بلال عباس کے ہمراہ تصویریں بناتے نظر آئے۔ اسی دوران ایک خاتون مداح نے آگے بڑھ کر درفشاں سلیم کے ساتھ سیلفی لی جس کے بعد گال پر بوسہ دے کر چلی گئیں۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درفشاں سلیم کو مداح کا یہ عمل کچھ خاص پسند نہ آیا اور انہوں نے خاتون کو اشارے سے آئندہ ایسے کرنے سے منع بھی کیا۔
بعد ازاں ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین بھی پیچھے نہ رہے اور تبصرے کرنا شروع ہوگئے۔ کچھ صارفین نے اس عمل کو مداح کا پیار قرار دیا جبکہ کچھ نے مداح کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔