0

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ملاقات

گیمبیا کے شہر بنجول میں جاری 15 ویں آرگنائزیشن آف اسلامک کارپوریشن (او آئی سی) کی اسلامی سربراہی کانفرنس کے موقع پر اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے ہم منصب سے ملاقات کی۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے باکو کو COP29 کی میزبانی کے لیے نامزد ہونے پر آذربائیجان کے وزیر خارجہ کو مبارکباد پیش کی۔ اس دوران موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں تعاون اور تجربے کے تبادلے میں پاکستان نے دلچسپی کا اظہار کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک میں تجارت، رابطے، توانائی اور عوام سے عوام کے رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کا عزم دہرایا گیا۔

ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے منصفانہ کاز پر آذربائیجان کے مضبوط اور اصولی مؤقف کی بھی تعریف کی۔ خاص طور پر سیاسی سطح پر بات چیت اور تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply