0

گورنر پنجاب سلیم حیدر کی آج ہونیوالی تقریب حلف برداری ملتوی

نامزد گورنر پنجاب سلیم حیدر کی آج ہونے والی تقریب حلف برداری ملتوی کر دی گئی، تقریب ملتوی ہونے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

سلیم حیدر کے گورنر پنجاب کا حلف اٹھانے کی تقریب آج شام 5 بجے منعقد ہونا تھی، تاہم حلف برداری کی تقریب اب 7 مئی بروز منگل کو شام 6 بجے گور نر ہاؤس لاہور میں ہو گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا کے 40 ویں گورنر کا حلف اٹھایا تھا۔ گورنر ہاؤس پشاور میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی تھی۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم نے فیصل کریم کنڈی سے حلف لیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply