ذرائع کے مطابق گندم اسکینڈل کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق نگران وزیر خارجہ ڈاکٹر شمشاد اختر کو طلب کر لیا۔ سابق سیکرٹری فوڈ محمد آصف نے ہفتے کے روز تحقیقاتی کمیٹی کے روبرو اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی تشکیل کردہ تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی سیکرٹری کابینہ ڈویژن کامران علی افضل کر رہے ہیں۔ کمیٹی کل پیر کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے دو روز قبل گندم کی درآمد کے حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت گندم کے ذخائر کی صورتحال پر اجلاس ہوا۔ جس میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیکرٹری کابینہ ڈویژن تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔ کسانوں کو ان کی محنت کا معاوضہ جلد پہنچایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:
شہباز شریف نے گزشتہ برس گندم کی درآمد کے حوالے سے وزارت قومی غذائی تحفظ سے استفسار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس گندم کی اچھی پیداوار کے باوجود گندم کی درآمد کا فیصلہ کن وجوہات کی بنا پر لیا گیا۔ اللہ کے فضل و کرم سے رواں سال گندم کی بمپر فصل ہوئی ہے۔ یقینی بنایا جائے کہ گندم کی خریداری میں کسی قسم کی دیر نہ ہو اور گندم کی خریداری کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔