0

کوئٹہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 4 دہشتگرد مارے گئے

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ کے نواحی علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب روڈ پر پولیس تھانے کی موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور موقع پر مارا گیا جبکہ دیگر تین دہشت گرد قریبی آبادی میں فرار ہو گئے۔

سی ٹی ڈی اور پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تلاشی کے دوران ملزمان نے ایک بار پھر پولیس پر فائرنگ کی تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں دیگر 3 حملہ آور بھی مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: 

پولیس کے مطابق پولیس نے مارے گئے حملہ آوروں کے قبضے سے اسلحہ اور 3 دستی بم برآمد کر لیے۔

مارے گئے چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔ لاشوں کو اسپتال منتقل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply