0

گوگل کروم میں نئی ​​تبدیلی جو آپ کو پسند آئے گی۔

کروم کو اب آپ اپنی پسند کے مطابق سجا سکتے ہیں / فوٹو بشکریہ گوگل
کروم کو اب آپ اپنی پسند کے مطابق سجا سکتے ہیں / فوٹو بشکریہ گوگل

اگر آپ ویب براؤزنگ کے لیے گوگل کروم کو استعمال کرتے ہیں تو اس میں جانے والی ایک دلچسپ تبدیلی ضرور پسند آئے گی۔

گوگل کی جانب سے اب کروم کی ڈیفالٹ وائٹ اور گرے کلر اسکیم کو تبدیل کرنے کا عمل بہت آسان بنا دیا گیا۔

اس کے لیے ایک نیا سائیڈ پینل گوگل کروم کا حصہ بنایا جا رہا ہے جس سے کسٹمائزیشن فیچرز تک رسائی آسان ہو جائے گی۔

کمپنی کے مطابق صارفین کلرز، بیک گراؤنڈ اسکیم یا دیگر سیٹنگز کو تبدیل کرنے کے لیے اسکرین پر دائیں جانب نیچے کسٹمائز کروم آئیکون پر کلک کریں۔

ایسا کرنے پر ایک نیا سائیڈ مینیو سامنے آئے گا جس میں کلر آپشنز کے ساتھ تھیم کو تبدیل کرنے یا اپنی پسند کی تصویر اپ لوڈ کرنے جیسے فیچرز میں موجود ہوں۔

اس سائیڈ بار میں 13 تھیم کلک پر موجود ہوں جس سے آپ کروم کے بیک گراؤنڈ کو اپنی پسند کے مطابق بدل سکتے ہیں۔

اس سے پہلے یہ کام کرنے کے لیے ویب اسٹور پر جاکر تھیمز کا انتخاب کرنا پڑتا ہے۔

آپ اگر سائڈ پینل کا کوئی آپشن پسند نہیں آئے تو پھر آپ ویب سائٹ کا رخ کر سکتے ہیں۔

گوگل کے مطابق صارفین کو ایک تھیم تک محدود رہنے کی ضرورت نہیں بلکہ وہ ریفریش ڈیلی آپشن کا انتخاب کر سکتے ہیں جس سے بیک گراؤنڈ تبدیل ہو سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply