کاروبار کا اختتام، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

8

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انڈیکس میں مثبت رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 870 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 45 ہزار 499 ہے۔

کاروباری دن میں انڈیکس 934 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی بلند ترین سطح 45 ہزار 564 رہی جبکہ حصص بازار میں آج 30 کروڑ 81 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 10 ارب 38 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

پی ایس ایکس مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاروباری دن میں 92 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 858 ارب روپے ہے۔

 دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 69 پیسے بڑھ گیا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 173 روپے 47 پیسے بند ہوا ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 22 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2144 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 4ہزار 767 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں  سونے کی فی تولہ قیمت 1700 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ  22 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام  سونے کی قیمت 2144 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 4ہزار 767 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونا 18 ڈالر اضافے کے بعد 1781 کی سطح پر آگیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.