چین میں گیس دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 30 زخمی

6

دھماکا ریسٹورنٹ میں ہوا اور آس پاس کی عمارتیں بری طرح متاثر ہوئیں۔ فوٹو : فائل

دھماکا ریسٹورنٹ میں ہوا اور آس پاس کی عمارتیں بری طرح متاثر ہوئیں۔ فوٹو : فائل

بیجنگ: چین میں ریسٹورنٹس کے باہر گیس دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے شہر شینیانگ کے ریسٹورنٹ میں گیس دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

دھماکا اس قدر شدید تھا کہ آس پاس کی عمارتیں بری طرح متاثر ہوئیں جب کہ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھویں کے گہرے بادل چھاگئے۔ دوسری جانب حکام کے مطابق دھماکے کی ابھی تک وجوہات سامنے نہیں آسکیں تاہم تفتیش جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.