پنجاب حکومت کا بلدیاتی نمائندوں کو قانون کے مطابق سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ

3

عدلیہ کے فیصلے کا احترم کرتے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب فوٹو: فائل

عدلیہ کے فیصلے کا احترم کرتے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب فوٹو: فائل

 لاہور: پنجاب حکومت نے بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کو قانون کے تحت ہر طرح کی سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید، چیف سیکرٹری، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اوراعلی حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں پنجاب حکومت نے بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کو قانون کے تحت ہر طرح کی سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے بلدیاتی اداروں کے نمائندوں رابطوں اور انہیں قواعد و ضوابط کے مطابق سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کے لئے صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو ٹاسک سونپ دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عدلیہ کے فیصلے کا احترم کرتے ہیں، تمام اقدامات آئین اور قانون کی روشنی میں کررہے ہیں۔ ایڈمنسٹریٹرز کی تقرری واپس لے چکے ہیں، لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو جلد حتمی شکل دے کر کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.