پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

5

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عمران خان کی کامیابیوں نے اپوزیشن کی نیندیں اڑا دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر اور ارکان پنجاب اسمبلی کی ملاقاتیں ہوئیں جس میں عمومی سیاسی صورتحال اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ترقیاتی امور پر سفارشات اور تجاویز پیش کیں۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان قومی ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی لیڈر بن کر ابھر رہے ہیں، کرپشن کرنے والوں کی سیاست قصہ پارینہ بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کا کلچر متعارف کروایا، مسائل کے حل کے لئے عمران خان ہی قوم کی واحد امید ہیں، عمران خان کی قیادت میں صوبے بھر میں ترقی کا انقلاب لائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا ہے کہ پنجاب کے ہر شہر اور ہر علاقے میں جاؤں گا اور عوام کی خدمت کروں گا، بڑے اور چھوٹے شہروں میں بتدریج فراہمی اور نکاسی آب کے منصوبے مکمل کریں گے، ترقیاتی منصوبوں میں خواتین ارکان اسمبلی کی رائے کو بھی اہمیت دی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد، غضنفر عباس، عامر عنایت شہانی، علی اختر، عادل پرویز، عمر فاروق، شکیل شاہد اور علی رضا خان شامل تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.