پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں 2135 پوائنٹس کی کمی

11

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے باعث ایک دن میں سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس 45 ہزار 369 پوانئٹس پر موجود تھا لیکن سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت نے مارکیٹ سے شدید مندی کے سائے منڈلانے لگے، یہ سلسلہ دن بھر جاری رہا دن کے اختتام تک جاری رہا۔

کاروباری سرگرمیوں کے اختتام پر پی ایکس اس 100 انڈیکس 2135 پوائنٹس کی کمی کے بعد 43 ہزار 234 پر بند ہوا۔

جمعرات کے دن 366 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 336 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ 17 کمپنیوں کی حصص میں اضافہ ہوا، 13 کمپنیوں کی حصص کی کمپنیوں میں استحکام دیکھا گیا۔

دوسری جانب کے ایس ای 30 انڈیکس میں 877 پوائنٹس، کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 4195 پوائنٹس اور آل شیئرز انڈیکس میں 1325 پوانٹس کی گراوٹ دیکھی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.